حکومت جمعیت علمائے اسلام اور جرگہ ممبران کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں۔ 10 دن کے اندر قاتلوں کو گرفتار کریں بصورت دیگر ہم پورے قبائل سمیت پشاور میں بھی نہ ختم ہونے والا دھرنا دیں گے ۔ انتظامیہ علمائے کرام کی سیکورٹی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے فاٹا کے امیر ایم این اے مفتی عبدالشکور ، ڈپٹی سیکرٹری الحاج احمد سعید ، جے یو آئی خار سب ڈویژن کے نامزد امیدوار حاجی سید بادشاہ نے باجوڑ پریس کلب خار میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ترجمان جے یو آئی فاٹا قاری جہاد شاہ ، فرہاد علی ، مفتی فضل محسن ، حاجی امیر جان ، حاجی نعیم اللہ جان بھی موجود تھے۔
حکومت جمعیت علمائے اسلام اور جرگہ ممبران کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں۔ ورنہ نہ ختم ہونے والا دھرنا دیں گے۔ مولانا مفتی عبدالشکور
You might also like