ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شہباز خان نے کہا ہے کہ سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنیوالے دکانداروں کو سیدھا جیل بھیجا جائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل اتمانخیل میں مختلف بازاروں کے وزٹ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حکومت خیبر پختونخواہ کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخارعالم کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو شہباز خان نے تحصیل اتمانخیل کے مختلف بازارو ں کا دورہ کیا۔انہوں نے بیکری، کریانہ سٹورز، فروٹ، سبزی شاپس، چکن شاپس،اور دوسرے اشیاء کے دکانوں کو چیک کیا۔ اور اشیائے خوردونوش کے اپڈیٹڈ نرخنامے،معیار اور ایکسپائری کو چیک کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخنامے سے تجاوز، ایکسپائر غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور گرانفروشی قانوناََ ممنوع اور جرم ہے اور مرتکب دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ اور کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔
سرکاری نرخناموں سے تجاوز کرنیوالے دکانداروں کو سیدھا جیل بھیجا جائیگا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار شہباز خان
You might also like