ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت مرجڈ ایریا مراد علی خان ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید کے خصوصی ہدایت پر آج زراعت آفیسر خار سبحان الدین نے خار بازار میں زرعی ادویات کے دوکانیں چیک کی ۔ادویات کی ترسیلی نظام اور سٹاک کو چیک کرکے تسلی بخش قرار دیدی۔ اور دوکانداروں پر زور دیا کہ زرعی ادویات اور تخم کو حکومت کے مقرر کردہ قیمت پر زمینداروں کو فراہم کریں۔ اگر کسی نے تجاوز کی اور غیر قانونی ادویات کی فروخت اور کاروبار کو جنم دیا تو ان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈمنسٹریشن اور محکمہ زراعت باجوڑ مشترکہ طور پر قانونی کارروائی کریگی۔زمیندار بھائیوں سے درخواست ہے کہ ادویات کے استعمال اور تخم کے انتخاب میں محکمہ زراعت باجوڑ کے زرعی ماہرین سے رجوع کریں ۔
زمینداروں کو اعلیٰ زرعی ادویات اور کھاد کی ترسیل اولین ترجیح ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت قبائلی اضلاع مراد علی خان
You might also like