۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عمرے ماموند باجوڑ میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ رمضان پیکج کے تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے جنرل سیکرٹری گل شاہ زیب خان نے کہا کہ ہمارے اس سال راشن پیکج میں آٹا، چینی، چاول، گھی ، اچار ، پتی ، روح افزا ، لوبیا ، نمک ، دالیں اور دیگر خوردنی اشیا شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکج میں یتیم بچوں کے لیے عید کے کپڑے ، بزرگ نمازی افراد کیلئے واکر ، بزرگ افراد کیلئے تلاوت قرآن کیلئے قرآن شریف کا ہدیہ بھی شامل ہیں۔ رمضان راشن پیکج کے تقسیم کے موقع پر تنظیم کے دیگر ذمہ داران گل شاہ زیب ، ولی خان ، عثمان ، داؤد خان ، متول ، سلطان ، جاوید ، اعتبار خان ، فیض اللہ ، عزیز ، گل رحیم ، فیصل ، جاوید ، گل حکیم ، رحمان ، خیصب پاچا ، سیدا گل ، نسیم اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی ہر غمی خوشی کے موقع پر علاقے کے غریب اور مستحق افراد میں فوڈ پیکج اور دیگر ضرورت کا سامان تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقے کے غریب عوام کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور ان کی مشکلات کم کرنے میں ہاتھ بٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم باجوڑ میں مستقبل میں بلڈ بینک کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ باجوڑ کے ہر مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام 500 سے زائد مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا
You might also like