معزز مہمان کا شاندار انداز میں خیر مقدم ، حسبان ہاؤس میں سنیئر صحافیوں حاجی حبیب اللہ خان اسی ، حاجی رحمت اللہ جان ، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ ، انوار اللہ خان ، عرفان اللہ جان ، انور زادہ گلیار ، گل احمد جان ، محمد بلال یاسر ، حنیف اللہ جان اور دیگر کے ساتھ خصوصی نشست ، سنیئر صحافی محمود جان کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ دار حسن خان ( پشاور ) ، جماعت اسلامی کے سابقہ ترجمان حیات محمد بھی تشریف لائے۔ محمود جان بابر نے صحافیوں کے سوالات کا خوبصورت انداز میں جوابات دیئے ۔ نئ حکومت میں میڈیا کو درپیش چیلنجز کے بارے میں پرمغز بریفنگ دی۔ محمود جان بابر نے اس موقع پر کہا کہ جہاں رہیں جس ادارے کے ساتھ رہیں اپنی ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ کریں۔ صحافت کو انجوائے کریں۔ یہ بہت بہترین پیشہ ہے۔
سنیئر صحافی ،معروف کالم نگارمحمود جان بابر کا حسبان ہاؤس صدیق آباد پھاٹک آمد
You might also like