ضلعی انتظامیہ کے جانب سے بہترین اقدام 28 اپریل تا 6 کم عمر ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد۔ راغگان ڈیم اور تلی ڈیم کے پکنک پر بھی پابندی عائدعوامی اور خصوصاً نوجوانوں زندگی کو محفوظ بنانے اور انہیں عید کے خوشیوں کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقعے سے اللہ تعالیٰ کی فضل و کرم سے دور رکھنے کی سعی کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکل ڈبل سواری اور کم عمر میں ہر قسم ڈرائیونگ پر اور تلی، راغگان اور دیگر ڈیموں میں مچھلی پکڑنے،نہانے اور تیرنے پر (تمام لوگوں کیلئے) مورخہ 28 اپریل سے مورخہ 6 مئی تک دفعہ 144 سی آر پی سی نافذ کیا ہے ۔ لہذا آپ سب سے اپیل ہے کہ قانون کا احترام کرتے ہوئے اس دفعہ کا نفاذ یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی کنندہ گان کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اور کسی کا بھی کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا
ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے 28 اپریل تا 6 کم عمر ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
You might also like