وزیراعظم شہباز شریف کا بِل گیٹس سے رابطہ

0

وزیراعظم شہباز شریف کا گزشتہ روزمائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس  سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ‏پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیر اعظم  ہاؤس کے مطابق شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.