سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد اسرار خان نے باجوڑ کا ایک روزہ دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت قبائلی اضلاع مراد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر قبائلی اضلاع عقیل شاہ تھے۔ انہوں نے ناواگئ اور خار میں قائم رمضان سستا بازاروں کا دورا کیا ۔ سیکرٹری زراعت نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت باجوڑ کے کارکردگی کو سراہا اور اس بارے میں عوام سے رائے بھی جانی۔عوام نے انہیں بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ زراعت باجوڑ نے بھی ماہ رمضان میں سستا بازار لگایا جس سے عوام کو بے حد سہولتیں میسر آئی ۔ سیکرٹری زراعت نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید ، زراعت آفیسر خار سبحان الدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین انداز میں رمضان المبارک میں سستا بازاروں کا انعقاد کیا اور عوام کو وقت پر سہولتیں فراہم کی۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید نے معزز افسران کا خیر مقدم کیا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے طرف سے سیکرٹری زراعت ڈاکٹر محمد اسرار خان کو سوینیر/ گفٹ بھی پیش کیا ۔
سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر محمد اسرار خان کا ایک روزہ دورہ
You might also like