ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات پر عیدالفطر کے پہلے دن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے سٹیشن 11 کنٹرول روم اور مختلف پواٸنٹس کا دورہ کیا۔ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھاٸی تقسیم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے ریسکیو باجوڑ کے جوانوں کے ساتھ عید منائی۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کیا جو اپنی خوشیاں قربان کرکے عوام کے خدمت اور جذبے سے سرشار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔بعد ازہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان نے ڈی پی او عبدالصمد خان اور اسسٹنٹ کمشنر حمزہ ظہور کے ہمراہ راغگان ڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر ریسکیو 1122 میڈیکل اور غوطہ خور قاٸم کیمپ کا جاٸزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے سٹیشن 11 کنٹرول روم اور مختلف پواٸنٹس کا دورہ کیا۔
You might also like