چمیارجوہڑ میں منعقدہ امن کرکٹ ٹورنانمنٹ اختتام پذیر

0

باجوڑ، چمیارجوہڑ میں منعقدہ امن کرکٹ ٹورنانمنٹ اختتام پذیر، ضلع باجوڑ لوئی ماموند چمیارجوہڑ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا۔جس میں مسلم لیگ(ن) باجوڑکے سابقہ سینئر نائب صدر عمرسعیدماموندنے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔آرگنائزر کمیٹی کے طرف شاندار استقبال پر اس نے شکریہ ادا کیا۔اور شائقینِ کرکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی نشانی ہے۔جہاں کھیل کی میدان آباد ہو وہاں کی ہسپتال ویران نظر آتے ہیں۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئی جیتنے والے ٹیم کو مبارکباد اور ہارنے والے ٹیم کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ہار جیت کا حصہ ہے۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ آخر میں بہترین ٹورنامنٹ کی انعقاد پر آرگنائزر کمیٹی کیلئے 8000 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.