موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکٹر بریگیڈیئر عمران اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبد الصمد خان کے ہدایت پر ضلع بھر میں سخت چیکنگ اور مشکوک افراد پر کڑی نظر اور نگرانی جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلع ہذا کے تمام تھانہ جات میں مختلف مقامات پر رات کے وقت باجوڑ پولیس اور آرمی کے جوانوں نے ضلع بھر میں ذیل اہم پوائنٹس پر ناکہ بندیاں کر کے مشکوک گاڑیوں اور پیدل نقل وحرکت والے افراد کے جامع تلاشی لی جا رہی ہیں۔ 1۔ سب ڈویژن خار، میا شاہجہان چوک، خار فرش اور تنگی چیک پوسٹ۔2۔ تھانہ لوئی سم ایریا، تھانہ لوئی سم، سرلڑہ اور شینگر چیک پوسٹ۔3۔ تھانہ اوتمانخیل ،طور غنڈئی اور حیاتی4۔ تھانہ سلارزئی، چرگو چوک، پشت بازار اور غاخے پوسٹ۔5۔ تھانہ ارنگ، باڈو چوک اورظلم پل ۔6. تھانہ نواگئ اور دربنو پولیس پوسٹ۔7. تھانہ لوئی ماموند اور لغڑی بازار8.تھانہ وڑہ ماموند عمری چوک۔9. تھانہ چارمنگ۔10.تھانہ برنگ، سیلئ پٹے اور سند غاڑہ۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبد الصمد خان پولیس اور ارمی جوانوں کیساتھ خود فیلڈ میں موجود ہے اور کاروائی کے نگرانی کررہا ہے۔ ضلعی عوام نے پولیس/ سیکیورٹی فورسز کے مذکورہ اقدامات کو خوش آئند قرار دیا
باجوڑ پولیس اور باجوڑ سکاؤٹس کا ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر مشترکہ ناکہ بندیاں اور چیکنگ۔
You might also like