اج GHS پائندہ خیل ترعاو سکول سے ایک اور ٹیچر SST جنرل ٹرانسفر GMS mamond سکول کو ہوا ہے یہ ٹرانسفر غیر قانونی ہے ہمارے بچوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے دوسری بات پی ٹی آئی ممبران پائندہ خیل ترعاو اور غرشموزی کے قوم کے بچوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں یہ استاذہ ان پاسماندہ علاقوں میں بھرتی ہوکر ان ممبران سے سفارش کرواکر اپنے علاقوں میں تبدیل کررہے ہیں جو ایک طرف ہماری تعلیمی یافتہ نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے اور دوسری طرف ہماری بچوں کا مستقبل بھی تاریک کررہے ہیں یہ ٹرانسفر غیر قانونی ہے اؤر قانون کے مطابق ایٹا پر بھرتی پر ہونے والی استاذہ کے ٹرانسفر ان سکولوں سے نہیں ہوتی لیکن پی ٹی آئی کے ممبران ہمارے قوم کے بچوں کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں اور ہمارے علاقے سے استاذہ کو ٹرانسفر کرکے باجوڑ میں بھیج رہے ہیں اگر یہ ٹرانسفر کینسل نہیں ہوا تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے
غرشموزی اور پائندہ خیل قوم کب تک خاموش رہینگے. یوتھ کونسلر صدام حسین
You might also like