سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کا تمام ایس ڈی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ اہم اجلاس۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں امن و امان کے صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے اپنے دفتر میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ کی۔اجلاس میں ضلعی پولیس سربراہ نے تمام پولیس آفیسرز پر واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنا ہوگا۔ عسکریت پسندی کے خلاف پولیس اہلکاروں کو تیار رہنا ہوگا۔ ضلع ہذا میں کچھ شرپسند عناصر حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔ وہ ہر روز کبھی کریکر بم، کبھی ہینڈ گرنیڈ کے زریعے علاقائی مشران کے گھروں کو نشانہ بناتا ہیں۔ جس سے علاقے میں خوف کے فضاء قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ضلعی پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ باجوڑ سکاؤٹس کیساتھ حالیہ مشترکہ اپریشن کے وجہ سے ضلع بھر میں جرائم میں کافی حد تک کمی ائی ہیں۔ لہذا باجوڑ سکاؤٹس کیساتھ مشترکہ اپریشن بدستور جاری رہے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھتہ خوری کے کال پر فوراً FIR درج کیا جائے گا۔پولیس افسران/اہلکاران ڈیوٹی کے دوران SOP کے مطابق حفاظتی سازو سامان کا استعمال یقینی بنائیں۔کسی بھی خفیہ اطلاع پر فورآ ایکشن لیا جائے گا۔دن رات اپنے چوکیوں کے اردگرد ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے اور ساتھ ہی ٹارچ کا استعمال یقینی بنائیں۔میٹنگ میں دربنو ٹو طور غنڈئی مین شاہراہِ پر مستقل طور پر چار مختلف جگہوں پر پولیس کی ناکہ بندیوں کا فیصلہ کیاگیا جس پر اج سے ہی عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔مین روڈ پر واقع پیٹرول پمپوں اور بینکوں میں موجود CCTV کیمروں کو چیک کیا جائے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے صورت میں ان سے مدد حاصل کی جائے۔جن مشران کو سیکیورٹی تھریٹ موصول ہو چکا ہے۔ ان کا سیکیورٹی اڈیٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی ان کیساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو ان کیساتھ بطورے سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کے پابند بنائیں دوسرے کام کے صورت میں فورآ کلوز کیا جائے۔ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں پر سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہیں۔ لہذا اپنے ماتحت اہلکاروں کو مذکورہ ارڈر کی پاسداری یقینی بنائیں۔ مختلف مقدمات میں ملوث مفرور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تاکہ وہ جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچ سکے
ڈی پی او کے زیر صدارت باجوڑ پولیس کا اہم اجلاس
You might also like