جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح

0

باجوڑ۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح ، فریقین آپس میں بغلگیرتفصیلات کے مطابق اویشاہ ماموند کے سے تعلق رکھنے والے فریق اول غفور ، وزیر ، عالم زیر اور فریق دوم پردول خان ، غفار خان ، وحید وغیرہ کے درمیان گذشتہ 45 سالوں سے دشمنی چلی آرہی تھی۔ جس میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی تھی۔ جرگہ ممبران ملک محمد آیاز خان ، ملک عبدالولی ، مولانا امیر جمال ، قاری عبد المجید ، حاجی عبد الخالق اور دیگر کے کوششوں سے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔ اس موقع پر ملک ایاز ، مولانا امیر جمال ، ملک عبد الولی، قاری عبد المجید، ملک شاہین ، ملک شاطر ، ملک عبد الرؤوف ، ملک فاروق ، ملک عالم زیب ، ملک خانہ وادہ ، ملک عزیز ، مولانا ہاشم ، ملک امان اللہ ، ملک مشہور ، ملک دفتر خان اور دیگر کثیر تعداد میں قبائلی مشران اور عوام موجود تھے۔ صلح کی منعقدہ تقریب سے ملک محمد آیاز ، ملک عبدالولی ، مولانا امیر جمال ، قاری عبد المجید اور دیگر نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتے بلکہ اس سے مسائل بڑ ھ جاتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس نیبرہوڈ میں جتنے بھی آپس کے تنازعات ہیں۔ ان کو پرامن انداز میں خود مل بیٹھ کر حل کریں۔ انہوں نے دونون فریقین کے جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں دونوں فریقین نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔+7

56Abdul Majeed, حيدر علی and 54 others24 comments3 sharesLikeCommentShare

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.