دینی مدارس کے اسلام کے قلعے ہیں

0

دینی مدارس کے اسلام کے قلعے ہیں ، ہماری کوشش ہے کہ ضعیف قرآن مجیدوں کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کرے اور اس میں ہمیں علمائے کرام کا بھرپور تعاون حاصل ہے ، ان خیالات کا اظہار سنیئر صحافی اور ممتاز سماجی کارکن ذاہد جان نے مدرسہ علوم القرآن والسنہ کوزہ قعلہ کوھی سلارزئی میں 31 طلبہ و طالبات کے ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مہتمم مدرسہ علوم القرآن والسنہ مولانا محمد ایاز صدیقی اور سماجی کارکن ملک ضیاء نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ کو قرآن مجید اور دیگر ضروریات فراہم کرے مگر اس کے ساتھ ساتھ ضعیف قرآن اور مقدس اوراق کے تحفظ کیلئے سلارزئی میں علمائے کرام کے زیر نگرانی خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے قرآن محل کے تعمیر کا آغاز کرچکے ہیں جو انشاء اللہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ تقریب کے موقع پر طلبہ و طالبات کو ختم قرآن پر مبارکباد پیش کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.