5 جنوری کو باجوڑ میں امن مارچ کرانے کا اعلان

0

باجوڑ،جاری بدامنی کے خلاف باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کا 5 جنوری کو باجوڑ میں امن مارچ کرانے کا اعلان
دھرنے کے بعد باجوڑ کے حالات ٹھیک ہونے کے بجائے بدامنی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ حکومت امن بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے
تفصیلات کے مطابق باجوڑ امن ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ کے رہائش گاہ ناوگئی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے این پی کے شیخ جہانزادہ، مولانا خانزیب، نثار باز، ملک عطاء اللہ خان، جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا عبدالرشید، حاجی سید احمد جان، جماعت اسلامی کے صوفی حمید، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی شیر بہادر، نجیب اللہ خان، پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک گل کریم خان، اتحاد ملکانان کے ملک سلطان زیب، ملک نواز خان، ملک شاہین خان، ملک محمد یار، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ، صحای نور محمد بنوری سمیت دیگر سیاسی و قبائلی مشران اور قائدین شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ باجوڑ امن ایکشن کمیٹی ایک آزاد اور خود مختار کمیٹی ہے جو باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور دیگر اہم مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ امن دھرنے کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ بدامنی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر مسائل میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کے خلاف ہم پانچ جنوری کو باجوڑ میں سفید جھنڈوں کے ساتھ امن مارچ کا انعقاد کریں گے۔ جس کیلئے باقاعدہ طور پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ مقررین نے کہا کہ ہیڈ کواٹر خار ہسپتال کے ایم ایس ایک متنازعہ آفسر بن چکے ہیں جس کو فوری طور پر اس عہدے سے ہٹایا جائے۔حکومت باجوڑ میں امن و امان کے بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.