گل ظفر خان کے فنڈ سے گٹ بانڈو روڈ کا افتتاح

0

باجوڑ، ایم این اے گل ظفر خان کے فنڈ سے گٹ بانڈوبلیک ٹاپ روڈ کا افتتاح
تفصیلات کے مطابق ایم این اے گل ظفر خان اور ڈاکٹر حمید الرحمن نے لوئی ماموند آگرہ ٹو گٹ 2کلومیٹر بلیک ٹاپ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وی سی چیئرمین فاروق خان ماموندزئی،چیئرمین انور خان، انجنیئر خائستہ محمد، عطاء اللہ، ضیاء الدین خان ماموند، توردل خان، اکرام خان اور دیگر پارٹی کارکنان اور عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے گل ظفر خان نے کہاکہ باجوڑ کے 75سالہ تاریخ میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں، انشائاللہ اگلا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا جس میں باجوڑ اور سابقہ فاٹا کے محرومیوں کو مزید کم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.