خلوزو فلاحی کمیٹی کے جانب سے بچوں میں جیکٹس تقسیم

0

باجوڑ، خلوزو فلاحی کمیٹی کے جانب سے 100 غریب اور نادار بچوں میں گرم جیکٹس تقسیم
تفصیلات کے مطابق خلوزو فلاحی کمیٹی کے زیر اہتمام 100 غریب اور نادار بچوں میں گرم جیکٹس تقسیم کردیئے گئے۔ اس سلسلے میں پروقار تقریب برخلوزو ماموند میں منعقد ہوئی۔ اس موقع تنظیم کے چیئرمین ملک شاہ ولی خان ماموند، ڈاکٹر عالمگیر، ملک شمس الدین سمیت کئی عہدیدار موجود تھے۔ تنظیم کے چیئرمین ملک شاہ ولی خان نے کہا کہ ہمارا مقصد بلا تفریق دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے، ہم عیدین، رمضان المبارک اور دیگر مواقع پر نادار لوگوں کو اپنے خوشیوں میں شریک کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ڈونرز کے تعاون سے علاقے یتیم غریب اور نادار بچوں میں اعلیٰ کوالٹی کے جیکٹس تقسیم کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم علاقے مستقل بیماریوں کے حامل افراد کے علاج میں معاونت، یتیم بچوں کو بغیر فیس کے ثناء سکول میں داخل کرانا، سردیوں کے موقع پر گرم لباس اور بنیان تقسیم کرنا، بیرون ملک سے آنے والے علاقاء مسافروں کی میتیں اصول کرنا اور ان کی تکفین و تدفین کرنا ہماری خدمات میں شامل ہے۔ انہوں نے تمام مخیر حضرات سے برخلوزو فلاحی تنظیم کے پلیٹ فارم سے نادار عوام کی امداد کی اپیل کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.