غیر قانونی کالے شیشے رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

0

باجوڑ۔ ضلعی پولیس جوانوں کی غیر قانونی طور کالے شیشے رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔ جرائم کے روک تھام اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے خاطر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی ہدایت پر ضلعی پولیس جوانوں نے اج متعلقہ سرکلز ڈی۔ایس۔پیز کی قیادت میں جملہ تھانہ جات کی حدود میں ناکہ بندیاں لگائی جہاں پر غیر قانونی طور پر کالے شیشے رکھنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد گاڑی مالکان کی شیشوں سے کالے سٹیکرز ہٹانے کیساتھ ساتھ ائندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ غیر قانونی طور پر کالے شیشے رکھنا قانوناً جرم ہے اور اسکے سزا قانون میں واضح ہے۔ لہذا تمام عوام الناس غیر ضروری طور پر کالے شیشوں کے استعمال سے پرہیز کریں، ضلعی پولیس جوانوں سے تعاون کریں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت پیش کریں تاکہ ضلع ہذا میں موجود شرپسند اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.