اشتہاری ملزم گرفتار

0

باجوڑ، مجرم اشتہاریوں کے خلاف باجوڑ پولیس کا گھیرا تنگ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی ملاکنڈ سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے خصوصی ہدایت کے روشنی میں ضلعی پولیس جوانوں نے روپوش ملزمان کے خلاف آپریشن تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں سرکل ڈی ایس پی نعمت اللہ خان کے نگرانی میں قائم پولیس ٹیم جس میں ایس ایچ او محمد جان، ایڈیشنل ایس ایچ او کمین باچہ، اے ایس ائی ظاہر شاہ تھانہ سلارزئی شامل تھیں نے کارروائی کرکے علت 62 میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی لعل محمد ولد شیخ سکنہ میچنئی کو مسلسل ایک سال کوششوں کے بعد گزشتہ روز نماز مغرب کے وقت ایک جامع مسجد سے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا جس کو اب مذید قانونی کارروائی کیلئے کل جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزم علت نمبر 62 مورخہ 13.11.2021 بجرم 302,324 میں تھانہ سلارزئی کو مطلوب تھا اور جسکے گرفتاری کیلئے سرکل ڈی ایس پی نعمت اللہ اور ایس ایچ او محمد جان تھانہ سلارزئی پچھلے ایک سال سے متعدد بار مختلف اوقات میں ان کے گھر پر چھاپہ زنی کررہے تھے۔ ایک مخبر خاص کے مصدقہ اطلاع پر ان کے گرفتاری کیلئے کامیاب چھاپہ مارا گیا جسمیں وہ باقاعدہ طور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.