بے نظیر بھٹو کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

0

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام انیس خان کے رہائشگاہ پر شہید جمہوریت و سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری انیس خان، انفارمیشن سیکرٹری شکیل خان، سید اخونزادہ چٹان کے فرزند حیدر علی، شہاب الدین شہاب کے علاوہ جیالوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی شہادت آج بھی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ان کی شخصیت عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت ہے اور اب بلاول بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کے مشن کی تکمیل کے لیے جمہوریت مخالف قوتوں کے مدمقابل برسرپیکار ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کو بینظیر بھٹو نے اپنی جان دے کر چاروں صوبوں کی زنجیر بنایا اور ورکر متحد ہوکر جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے تقریب کے اختتام پر شہید بے نظیر بھٹو کی ایصال ثواب اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.