چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے تجویز کردہ 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے