مہمند کیڈٹ کالج فیسوں میں اضافہ نامنظور

0

مہمند کیڈٹ کالج میں فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔ مہنگائی کے اس دور میں ہمارے لیے اتنی زیادہ فیسیوں کی ادائیگی ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار مہمند کیڈٹ کالج میں زیر تعلیم بچوں کے والدین عمر خطاب ، وہیب جان ، عابد اللہ اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہمند کیڈٹ کالج میں گزشتہ سال ماہانہ فیس 3000 تھی جسے یکدم بڑھا کر 7000 کردیا گیا جبکہ داخلہ فیس 34000 سے بڑھا کر 60500 کردیا گیا ۔ حالانکہ خیبر پختونخوا کے دیگر کالجز رزمک کیڈٹ کالج ، وانا کیڈٹ کالج اور سپینکئ کیڈٹ کالج میں فیسوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ اتنی مہنگی فیسیں ادا کرنا ہمارے بس میں میں نہیں ۔ ہم نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر حاجی غلام علی ، کورکمانڈر پشاور ، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضم شدہ اضلاع کے عوام پر رحم کرے اور مہمند کیڈٹ کالج کے ذمہ داران کو پابند بنائیں کہ فیسوں میں یہ اضافے واپس لے لیں تاکہ ہمارے بچے تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.