شہید فضل حیان کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پذیر

0

باجوڑ۔ سابق گورنر خیبر پختونخواہ انجینیئر شوکت اللہ خان نے شہید فضل حیان کرکٹ ٹورنمنٹ علی زئی پارک کرکٹ گراؤنڈ گردئی میں شرکت کی۔ فائنل میچ قذافی پبلک سکول اینڈ کالج اور الیاس الیون مارانوشاہ کے درمیان کھیلا گیا۔قذافی پبلک سکول نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 8 اوور میں مخالف ٹیم کو جیتنے کے لیے 115 رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں مارانوشاہ کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی قذافی پبلک سکول کے تیز اور تجربہ کار گیند بازوں کے سامنے بے بس رہے اور مقررہ 8 اوور میں صرف 74 رنز بنائے اور یوں قذافی پبلک سکول نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا، اس میچ کے مہمان خصوصی سابقہ گورنر شوکت اللہ خان تھے ان کے ہمراہ علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی شوکت اللہ خان نے ونر ٹیم کیلئے 20000 رنراپ ٹیم کے لیے 10000 جبکہ آرگنائزر کمیٹی کے لیے 50000 روپے کا نقد اعلان کیا۔علاقائی مشران و کشران اور آرگنائزنگ کمیٹی نے سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.