باجوڑ چیمبر کے زیر اہتمام تقریب میں مرکزی قائدین کی شرکت

0

باجوڑ۔یونائیٹیڈ بزنس گروپ کے چیف ان پیٹرن، سابقہ صوباء وزیر پنجاب ایس ایم تنویر,نیشنل بزنس گروپ کے چئیرمین سابقہ صوباء وزیر میاں زاہد حسین،فیڈریشن کے سابق صدر غضنفر بلور،حاجی محمد افضل انچارج ریجنل افس فیڈریشن پاکستان چیمبر اف کامرس خیبرپختون خواہ کوارڈینیٹر ایف پی سی سی ائی اکبر خان سرحد چیمبر کے سابق صدور،فیض محمد،حاجی نیاز،خیبر چیمبر کے صدر جواد کاظمی،ہری پور چیمبر کے عطاء الرحمن،صدر گل اور دیگر نے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ باجوڑ چیمبر کے جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ نے بزنس کیمونٹی اور باجوڑ میں تاجر برادری کو درپیش مسائل بیان کی انہوں نے بجلی لوڈشیڈنگ،پاک افغان بارڈر راہداری،ملاکنڈ ڈویژن سمیت سابقہ فاٹا میں ٹیکس سے مستشنی اور دیگر اہم ایشویز پر تفصیلی بات کی۔حاجی لعلی شاہ اور باجوڑ چیمبر کے ایگزیکٹیو باڈی نے بزنس لیڈران کا دورہ باجوڑ پر شکریہ ادا کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے ان کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ یو بی جی کے چیف ان پیٹرن ایس ایم تنویر نے تمام مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائیں انہوں نے باجوڑ چیمبر کے تمام کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ باجوڑ چیمبر کے جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ آراکین نے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.