0

باجوڑ۔پشاور گورنر ہاؤس پر احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اپیل، نگران حکومت نے مسلسل تیسری دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ باجوڑ کے عوام اس تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون رشید، حاجی سردار خان، مولانا وحید گل، ملک آیاز خان، قاری عبدالمجید اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے مسلسل تیسری دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ نگران حکومت ڈائن بن چکی ہے جو اپنے ہی عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور دھرنا پُرامن ہوگا۔ اس تین روزہ دھرنے میں شرکت کیلئے باجوڑ سے قافلے 20 ستمبر کو صبح باجوڑ سے رواں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کا رخ بھی کرسکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو رو رہے تھے کہ حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہو تو کرایوں میں اضافہ ہوگا، آٹا گھی چینی چاول سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی، زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔ اس ظلم پر خاموشی یا اس کو برداشت کرنا اپنے اور اپنے بچوں کے ساتھ ظلم ہے۔ میں ہر کسی سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے باعزت زندگی چاہیے تو اپنے حق کیلیے گھر سے باہر نکلیں اور عوامی جدوجہد کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی قائدین اور یوتھ قائدین اور ورکرز بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.