پولیو بائیکاٹ کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے ساتھ پولیو کمپین بائکاٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد, میٹنگ میں NSTOP آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او (UN) مشن ڈاکٹر ناصر حبیب، ڈاکٹر ناصر حسین ، پیرامیڈیکس یونین کابینہ اور ڈسٹرکٹ لیول پولیو سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی, میٹنگ میں بائکاٹ/ احتجاج کو ختم کرنے اور پولیو Activities کی بحالی کے حوالے سے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن باجوڑ کے ساتھ تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ان کے ساتھ طویل مذاکرات کیے اور ان کے رکھے گئے مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرائی جس پر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے اطمینان کا اظہار کیا۔باجوڑ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کرائی کہ ہم صوبائی قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد احتجاج کو ختم کرا دیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.