محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی نایاب پرندے برآمد

0

باجوڑ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایت پر رینج آفیسر ظاہر شاہ یوسفزئی کی زیر نگرانی باجوڑ محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ کے اہلکاروں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی، نایاب پرندوں کو تحویل میں لیکر ملزمان کے خلاف کاروائی۔محکمہ وائلڈ لائف باجوڑ اہلکاروں نے تحصیل سالارزئی ماندل میں غیر قانونی شکاریوں کے خلاف آ پریشن کر کے متعدد نایاب نسل کے پرندوں کو اپنے تحویل میں لے لیا۔ اورشکاریوں کو موقع پر باری جرمانہ کر کے وصول کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے غیر قانونی مختلف قسم کی قیمی اور نایاب نسل کے پرندوں کو آزاد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا اور ڈی۔ایف۔او محمد شکیل اور متعلقہ رینج آ فیسر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ غیر قانونی شکار پر مکمل پابندی عائد ہے۔ جس نے خلاف ورزی انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.