جرگہ ممبران کے کوششوں سے تنازعہ حل

0

باجوڑ۔جرگہ ممبران کے کوششوں سے تنازعہ حل، فریقین میں صلح۔تفصیلات کے مطابق سفرے ماموند میں چند روز قتل ایک شخص سے خطاء قتل ہوگیا تھا جس کے بعد دو فریقین میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا تھا۔ تنازعہ کے حل کیلئے جرگہ ممبران ملک دفتر خان کے قیادت میں ملک منجفار خان، وی سی سفرے چیئرمین ملک عبد الولی، ملک درویش، سیدا اعلی حاجی، ملک خریبل و دیگر نے دونوں فریقین سے واک اختیار لیا۔ طویل مشاورت اور کوششوں کے بعد فریقین میں صلح کرادی۔ فریقین نے رضائے الٰہی کیلئے ایک دوسرے کو معاف کرادیا۔ صلح کی تقریب میں جرگہ ممبران کے علاؤہ ملک فروش، ملک مسعود، ملک سید حسن خان، ملک یوسف خان، ملک گل زمین سمیت سینکڑوں مشران اور علاقائی افراد موجود تھے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما ملک دفتر خان نے کہا کہ ہمارے علاقے میں آئے روز اس طرح کے تنازعات جنم لیتے رہتے ہیں لیکن ہمیں ان مسائل کے مستقل حل کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔ آپس کے دشمنیوں نے ہمیں ترقی کے دوڑ سے پیچھے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کسی مسئلے کا حل نہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ علاقے میں موجود تمام علاقائی تنازعات کو جرگے کے ذریعے حل کیا جائے۔ دونوں فریقین نے ملک دفتر خان اور جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.