موسم سرما میں انتخابات کا انعقاد ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ

0

باجوڑ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات کے حوالے سے ابہام کا خاتمہ ایک اچھا اقدام ہے مگر جنوری کے آخر میں پختونخوا کے سرد علاقوں میں لوگوں کا نکلنا ممکن نہیں ہوتا۔نگران حکومت کے آنے کے بعد انتخابات کے حوالے سے کئی طرح کی افواہیں اور ابہام تھا، الیکشن سے قبل نء مردم شُماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں لازمی ہیں ساتھ ہی انتخابات کے تاریخ کے حوالے سے ابہام کے خاتمے کا ہم خیر مقدم کرتے ہوئے یہ تجویز دیتے ہیں کہ صوبہ پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن، ملاکنڈ ڈویژن اور نئے ضم اضلاع میں جنوری کے آخر میں سردیوں کی شدید لہر کیساتھ برف باری کا موسم ہوتا ہے۔ایسے موسم میں عوام کا ووٹ کیلئے نکلنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہوتا ہے لہذا ایک ایسی مناسب تاریخ کا تعین موسمی حالات کے حوالے سے لازمی ہے جس میں پورے پشتونخوا میں لوگوں کا اپنے رائے کے مطابق انتخاب کیلئے نکلنا آسان اور ممکن ہو بصورت دیگر سرد علاقوں میں انتخابات کا انعقاد ایک مشکل عمل ہوگا اور ٹرن آؤٹ انتہائی کم ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.