شہاب الدین خان نے باجوڑ میں 10 بجلی فیڈرز کا افتتاح کیا

0

باجوڑ۔چیئرمین بی او ڈی ٹیسکو (واپڈہ) شہاب الدین خان نے باجوڑ میں 10 بجلی فیڈرز کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں ایک باجوڑ گریڈ اسٹیشن میں منعقد ہوئی۔ جس میں سپرنٹینڈنٹ انجینئر ارشاد خان، ایکسین آپریشن علی عسکر خان، ایکسین کنسٹرکشن صفی اللہ، فضل تواب ایکسین گریڈ کنسٹرکشن بھی موجود تھے۔ شہاب الدین خان نے خار اور ناوگئی سب ڈویژن کے 10 فیڈرز کا افتتاح کیا جس میں پشت فیڈر، منڈا فیڈر، قذافی فیڈر، ارنگ فیڈر، کٹکوٹ 2، کٹکوٹ 3، خار فیڈر، لوئی سم فیڈر، شاگو فیڈر اور ناوگئی بازار فیڈر شامل ہیں۔ ان فیڈرز کے چالو ہونے سے بجلی کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ان فیڈرز پر 23 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار روپے خرچ آیا ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.