قاری بخت بلند جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مقرر

0

باجوڑ۔ قاری بخت بلند جمعیت علمائے اسلام تحصیل خار کے امیر مقرر۔امیر جمعیت ضلع باجوڑ مولانا عبد الرشید نے باقاعدہ قاری بخت بلند کے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔عوامی و سیاسی حلقوں نے قاری بخت بلند کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک المناک حادثہ میں شہید ہونے والا امیر جمعیت علمائے اسلام تحصیل خار مولانا ضیاء اللہ جان کے شہادت سے خالی ہونے والے عہدہ کو سابقہ سنیٹیر مولانا عبد الرشید نے قاری بخت بلند کے تقرری سے پر کردیا، قاری بخت بلند سنئیر کارکن اور جمیعت علمائے اسلام کے دیرینہ رہنماء ہیں موصوف علاقے میں مدارس و مساجد کے نگرانی کے علاؤہ ایک موقر مدرسہ کا اہتمام کرتے ہیں، عوامی حلقوں نے قاری بخت بلند کی تقرری کو خوش آیند قرار دیا اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے ایک امید قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.