پی پی پی کے چھ اراکین کی رکنیت معطل

0

باجوڑ۔پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بناء پر 6 ارکان کی بنیادی رکنیت معطل کردی، چند افراد نے چیئرمین بلاؤل بھٹو زرداری کا اختیار اپنے ہاتھ میں لیا، جو ناقابل معافی جرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر حاجی شیر بہادر، جنرل سیکرٹری انیس خان، انفارمیشن سیکرٹری شکیل اتمان خیل، ملک خان زیب، شہاب الدین شہاب نے باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی درجنوں کارکنان اور ضلعی سنیئر کارکنان بھی تھے۔ ضلعی صدر حاجی شیر بہادر نے کہا کہ پارٹی آئین کے خلاف ورزی اور شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بناء پر پارٹی کے چھ سنیئر ارکان اورنگزیب انقلابی، خان بہادر، امیر خان، ملک سعید الرحمان، امیر نواب، انجنیئر حضور کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ممبران نے 40 دن کے اندر پارٹی چیئرمین بلاؤل سے معافی مانگنی ہوگی۔ اگر مرکزی چیئرمین کے طرف سے انہیں معافی ملی تو ٹھیک ورنہ 40 دن گزرنے کے بعد ان کی بنیادی رکنیت خود بخود ختم ہوجائے گی۔ مقررین نے کہا کہ ہماری کابینہ کا انتخاب مرکزی چیئرمین بلاؤل بھٹو زرداری نے بذات خود کیا تھا جبکہ مخالف گروپ پارٹی میں اختلاف و انتشار پیدا کرنے کیلئے اپنے طرف سے نوٹفیکیشن کررہے ہیں۔ جو کہ پارٹی آئین اور قوانین و منشور کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.