سالارزئی منجتل چشمے کے پانی پینے سے 84 افراد کی حالت غیر

0

باجوڑ۔ تحصیل سالارزئی سروونوں گاوں منجاتل میں لوگوں نے پہاڑی چشمہ سے اپنے گھروں کو پانی ترسیل کی ہے۔مذکورہ چشمے کے پانی پینے سے 84 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان ہمراہ تحصیلدار سالارزئی محمد فیاض خان نے پشت ہسپتال کا دورہ کیا،اے ڈی سی فائنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان نے چشمے کے پانی پینے سے متاثرہ افراد کی عیادت کی اور علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان نے واقعے کا نوٹس لے کر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پشت ہسپتال کو متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کہ ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.