کاروان کے زیر اہتمام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

0

باجوڑ۔ کاروان سماجی تنظیم کے زیر اہتمام باجوڑ میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکرز اور آفسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان باجوڑ برانچ آفس میں کاروان سماجی تنظیم کے زیر اہتمام علاقہ عمائدین اور سیاسی قائدین کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانب سے انتخابات کیلئے جاری کیے گئے قوانین اور خاص کا الیکشن کے پرامن انعقاد اور جمہوری عمل پر نظر رکھنے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے موقع پر تنظیم کے سربراہ سرزمین خان نے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اور الیکشن کے موقع پر امن و امان کے صورتحال برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہ الیکشن کا پرامن انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پرامن انعقاد میں ہم سب کی خیر اور عام فائدہ ہے ۔ الیکشن گزر جانے کے باوجود ہم نے اس علاقے میں زندگی گزارنی ہے لیکن اگر خدانخواستہ ہم ایسی صورتحال پیدا کرلے کہ بدامنی ہو ایک دوسرے کا نقصان ہو تو پھر نہ تو الیکشن کا انعقاد ممکن ہوگا اور نہ ہماری عزتیں محفوظ رہے گی۔ اس موقع پر خلوزو فلاحی کیمٹی ملک شاہ ولی خان، عالمگیر خان، قاسمی فاؤنڈیشن کے بانی حبیب اللہ خان قاسمی ، سمیع اللّٰہ AICD، حمید اللہ پیڈو، حضرت والی شاہ Tbmb، عثمان شہزاد، پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر حاجی شیر بہادر، مسلم لیگ ن صدر گل کریم خان سمیت صحافیوں سکول کے پرنسپل اور مقامی سماجی افراد نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.