باجوڑ بم دھماکے میں پانچ اہلکار شہید 24 زخمی

0

باجوڑ تحصیل ماموند علاقہ بیلوٹ میں پولیس وین پر بم دھماکے میں 5 اہلکار شہیدجبکہ 24 زخمی، 10 زخمیوں کو پشاور منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ میں پولیس وین پر پیر کے صبح اس وقت دھماکہ ہوا جب پولیس اہلکاروں کو انسداد پولیو ڈیوٹی کیلئے اپر ماموند کے علاقوں میں لے جا یا جا رہا تھا۔ بیلوٹ کے مقام پر گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس سے زور درا دھماکہ ہوا اور گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ۔ دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ، شہدا میں حبیب الرحیم ولد بادشاہ میر سکنہ انعام خورو چینہ گئی ،مناسب خان ولد میر عالم خان سکنہ ترخو ، محمد راؤف ولد حضرت باچاہ سکنہ ترخو، جان محمد ولد گل فروش سکنہ گٹکے ماموند،علی رحمن ولد مرسلین سکنہ تنی ماموند کے نام شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عدنان ولد نادر خان ، ھارون ولد سید ولی ، سیراج ولد محبوب ، ولی جان ولد نوراللہ، صاحبزادہ ولد امیر زادہ، لہاز ولد رحمان گل ، شاہد اللہ ولد طاہر ، ظفر خان ولد سید نوران ، احمد ولد عبدالغفار ، عبدالرزاق ولد صاحب الرحمن سکنہ مانوڈھیرئی، محمد اسرار ولد حیات خان ، جہانگیر ولد محمد زمان ، فیض الرحمن ولد محمد نور ، صاحبزادہ ولد محمد علی جان، صدبر ولد فیض طلب سکنہ مانوڈھیر گردی ، حافظ ولد نیاز محمد ، حیات اللہ ولد نور اعظیم ،شیر محمد ولد زارور خان، عبد اللہ ولد دایان گل ، صاحب ولد محمد ولی ، نعمت اللہ ولد شیر اعلم ، جلیل ولد مولا جان ، حبیب اللہ ولد احسان سکنہ شاگو ماموند ، امیر ذادہ ولد نامعلوم سکنہ مامینزو شامل ہیں۔ ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق واقعہ کے فوری بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.