محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وزیر خان صافی

0

یہ مناظر کسی جلسے جلوس کے نہیں بلکہ باجوڑ کے واحد ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کے ہیں ، جہاں روزانہ کے بنیاد پر ڈھائی ہزار سے لیکر 3 ہزار تک مریضوں کی او پی ڈی میں انٹری ہوتی ہے ۔ محدود وسائل کے ساتھ ضلع باجوڑ اور مہمند کے کئی علاقوں کے ہزاروں مریضوں کو نہایت مشکل کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ یہ کہنا تھا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال خار کے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی کا ، انہوں نے کہا کہ ہم نے او پی ڈی کے لیے دو کاونٹر بنائے ہیں اور ہر کاونٹر پر دو دو بندے بٹھائے ہیں ، ہسپتال کے محدود بجٹ میں عوام کو بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کے بنیاد پر ڈھائی ہزار سے لیکر تین ہزار تک مریضوں کی او پی ڈی میں انٹری ہوتی ہے ، ایمرجنسی اس کے علاوہ ہے ۔ اور سالھا سال ہمارے پاس تمام بیڈ داخل مریضوں سے بھرے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنے وسائل موجود ہیں ان میں مریضوں کو بہتر سے بہت سہولت فراہم کرسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.