افیون فصل تلفی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے زیر صدارت ڈی سی آفس میں غیر قانونی افیون کی کاشت اور افیون فصل تلفی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ پولیس، ڈائریکٹر ایگریکلچرل باجوڑ، تحصیلدار برنگ، نمائندہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن باجوڑ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے میٹنگ کے شرکاء کو محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا پشاور سے جاری کردہ ایس او پیز کے بارے میں بریفنگ دی۔ اورمتفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں افیون فصل جو کہ ضلع باجوڑ میں تقریباً 1200 ایکڑ پر محیط ہے کی تلفی/آپریشن ضلع باجوڑ میں 17 اپریل سے ضلع باجوڑ کے مختلف تحصیلوں میں بھرپور طریقے سے شروع کیا جائے گا۔ جو کہ 30 اپریل 2024 تک افیون کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کے مطابق، اینٹی نارکوٹکس فورس، باجوڑ سکاؤٹس اور باجوڑپولیس اس آپریشن کا حصہ رہیگا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ افیون کی کاشت کی منفی اثرات کے بارے میں عوامی آگاہی مہم چلانے اور اس کے متبادل فصل فراہم کرنے احکامات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے غیر قانونی طور پر افیون فصل کی تلفی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمہ داریاں سونپ دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.