فوڈ کنٹرولر کا بازار وزٹ ، متعدد گرفتاریاں

0

محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب انوار الحق کی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع باجوڑ اجمل شاہ آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ باجوڑ صاحبزادہ زیاد محمد ہمراہ پولیس نے آج خار بازار میں مختلف دوکانوں کا معائنہ کیا۔ سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے پر 10 نانبائوں اور قصابوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور ان پر بھاری جرمانہ لاگو کیا۔ محکمہ خوراک ضلع باجوڑ کی طرف سے تمام دوکانداروں کو وارننگ جاری کیا کہ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، معضر صحت خوراکی اشیاء رکھنے یا تیار کرنے، ناقص صفائی کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے تمام دوکانداروں اور افراد کو جیل اور جرمانے جیسے سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.