کل سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا رنگا رنگ آعاز ہوگا

0

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں آج سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا رنگا رنگ آعاز ہوگا۔ پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ ٹورنامنٹ ، فٹ بال ٹورنامنٹ ، والی بال ٹورنامنٹ ، ہاکی ٹورنامنٹ ، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شامل ہوں گے۔ جس میں سینکڑوں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں لوکل میوزک اور رسہ کشی کے مقابلوں کا بھی انعقاد ہوگا پاکستان سپورٹس فیسٹیول کا اختتامی تقریب 15 اور 16 مئ کو ہوگی۔ جس میں چاروں صوبوں کے ثقافتی اور کھانوں کے اسٹال کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے ثقافتی کھیلوں کی محتلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ باجوڑ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر نے باجوڑ کے تمام کھلاڑیوں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے سب مل کر پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 کے انعقاد کو کامیاب بنائیں اور دنیا کے سامنے ایک پرامن باجوڑ کو خوبصورت چہرہ پیش کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.