باجوڑ۔المُعطی فاؤنڈیشن شموزو اتمانخیل کا قیام

0

باجوڑ۔المُعطی فاؤنڈیشن شموزو اتمانخیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اتفاق رائے سے مولانا قاسم شاہ ربانی چیئرمین مقرر۔
تفصیلات کے شموزو اتمان خیل میں المُعطی فاؤنڈیشن شموزو اتمانخیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا قاسم شاہ ربانی کوچیئرمین، حاجی شوکت علی کو وائس چیئرمین اور مولانا داود خون فائنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین مولانا قاسم شاہ نے کہا کہ فاونڈیشن کا مقصد اپنے علاقے میں غریب کے ساتھ اپنے استطاعت کے مطابق مدد کرنا اور ان کیلئے روزگار یا فوڈ پیکج تیار کرنا تھا، اس کیساتھ بنی نوع انسان و انسانیت کے خاطر ہر طبقہ کے لوگوں کیساتھ مدد کرنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام ہم اکیلے نہیں کرسکتے اس وجہ سے ہم نے ایک فاؤنڈیشن کا اعلان کیا جس کا نام ہے، المعطی، یعنی دینے والے ھم اس فاونڈیشن کے تحت ھر غریب کو دینے والے بنائے گے جو وہ خود دینے کے قابل ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.