ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پانچویں اور آخری روز کے اختتام پر انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت، پولیس اور ڈی ای او سی کے ممبران نے شرکت کی۔
این سٹاپ آفیسر نثار احمد خان نے NID پولیو مہم کے پانچویں اور آخری روز کے اہداف کے حصول کی تفصیل پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کے اختتامی روز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامی افسران، پولیس، محکمہ صحت اور ڈی ای او سی ممبران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کی محنت کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی اسی جذبے اور تعاون کے ساتھ کام جاری رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس کا اختتام ڈپٹی کمشنر کے شکریے کے ساتھ ہوا۔
باجوڑ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر
You might also like