موجودہ حکومت کے تعلیمی خدمات سے علاقے کا کوئی بچہ بغیر تعلیم کے نہیں رہےگا۔ محکمہ تعلیم کے زمہ داران کے ہمراہ علاقہ ماموند کے مختلف علاقوں میں سکولوں کے لئے وزٹ کرکے سروی مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے گل ظفرخان کے پرسنل سیکرٹری اسحاق ضیاء نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین ذادہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر شیر نواب کے ہمراہ تحصیل ماموند میں سکولوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور فزیبلٹی رپورٹ لیے، جہاں جہاں سکولوں کی کمی ہیں وہاں پورا کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔ایجوکیشن ذمہ داروں کے ساتھ آہستہ آہستہ دیگر علاقوں کا وزٹ بھی کریں گے، اور یہی کوشش ہوں گے کہ ہمارے معاشرے کا ہر بچہ پڑھیں لکھیں اور مستقبل کی اعلیٰ ڈاکٹرز انجینیئرز اور سائنس دان بن کر ملک کا نام روشن کریں گے۔
باجوڑ سکولوں کی کمی کو جلد پورا کریں گے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین ذادہ
You might also like