مرحوم کے مخلوق خُدا کے ساتھ تعاون ، مفت گھر ، مفت قبرستان فراہم کرنے جیسے بے شمار خدمات ہیں۔سول ڈیفنس باجوڑ کےرضاکارخان پاچہ کی 14 ویں برسی ( یوم شہادت) بڑی عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ڈیفنس باجوڑ کے بیان کے مطابق سول ڈیفنس باجوڑ کے قومی رضاکار آج شہید چیف وارڈن شمس الوہاب خان عرف خان پاچہ کی 14 ویں برسی ( یوم شہادت) منارہے ہیں۔ڈیویژنل وارڈن سول ڈیفنس باجوڑ محمد سُہیل خان نے اس سلسلے میں تمام پوسٹ وارڈنز کو اپنے متعلقہ وارڈن پوسٹوں میں دُعائیہ تقاریب مُنعقدکرنے کی ہدایت کردی۔شمس الوهاب خان عرف خان پاچہ عبدالسبحان خان عرف خار نواب ے صاحبزادگان میں سے سب سے زیرک اور قابل شخصیت تھے۔خان پاچہ بیش بہا،انمول خوبیوں کے مالک تھے ۔ان کی بہادری پوری باجوڑ میں ضرب المثل تھی۔وہ باجوڑ کے ہر کونے میں ہر غمی خوشی میں بنفس نفیس شریک ہوتے تھے۔ انہوں نے مخلوق خُدا کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا ، مفت گھر دیئے، کاروبار دیئے، مفت قبرستان فراہم کیے۔ والد محترم خار نواب کے وفات کے بعد ان کا خاندان اُن کی قیادت میں متفق ہوا۔ اُن کی جرات، بہادری اور قومی خدمات مُلک دشمن عناصر سے برداشت نہ ہوسکی اور 16 اگست 2007 کو انہیں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں شہید کردیا گیا۔خان پاچہ مرحوم اپنے خُداداد صلاحیتوں کیوجہ سے آج بھی باجوڑ کے عوام اور سول ڈیفنس باجوڑ کے قومی رضاکاروں کے دلوں میں زندہ ہے۔
شمس الوہاب خان عرف خان پاچہ کے عوامی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائےگا۔ محمدسہیل خان
You might also like