باجوڑ کے ملک بہادر خان کو والد کا جانشین مقرر کر دیا گیا،اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر قوم و ملت کے خدمت کو اپنا نصب العین بناؤں گا، ملک بہادرخان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے دور افتادہ تحصیل برنگ کے علاقہ غرشموزئی پائندہ خیل ترغاؤ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر ملک غلام محمد مرحوم کے فرزند اور علاقہ برنگ کے مشہور شخصیت ملک بہادرخان کو ان کے والد کا جانشین مقرر کیا گیا۔قبائلی عمائدین اور اے سی ناوگئی زاہد کمال نے ملک بہادر خان کو لونگی پہنائی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ناوگئی زاہد کمال، ملک حاجی جمعہ سید، ملک احسان اللہ، ملک بہادر شاہ، ملک محمدی شاہ سمیت علاقہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مقرر ین و قبائلی رہنماؤں نے ملک بہادر خان کو مبارک باد دی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ ہم ہر موقع پر آپ کے ساتھ ہیں، نومنتخب ملک بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ علاقہ کے ہر مسئلہ کو پرامن طریقے سے حل کرسکوں۔ مجھے آپ کی تعاون کی ضرورت ہوگی جبکہ میرا نصب العین عوام اور علاقہ برنگ کی خدمت کرنا ہے۔
برنگ باجوڑ کے ملک بہادر خان کو والد کا جانشین مقرر
You might also like