تحصیل خار کے علاقہ جار مولا کلے سعید اباد میں گیارہ ہزار بجلی کرنٹ لگنے سے بچی جانبحق ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ہمراہ میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گٸی۔ ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کردیا. جہاں ہسپتال میں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ یادرہے کہ علاقہ جار میں بجلی گیارہ ہزار لائن کے بوسیدہ تاریں زمین پر پڑی ہیں اور محکمہ واپڈہ کو بار بار مطلع کیا گیا لیکن محکمہ نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ جس کیوجہ سے آج یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا۔
محکمہ واپڈہ باجوڑ کی غفلت اور لاپرواہی سے بچی کی جان چلی گئی
You might also like