محکمہ زراعت باجوڑ نے کسانوں کے آگاہی کیلئے زعفران اور زیتون کے کاشت پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضم شدہ اضلاع مراد علی خان ، خیبرپختونخوا سے زیتون پروگرام کا ڈائریکٹر احمد سعید ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید، زراعت آفیسر سبحان الدین، عمران الدین کے علاوہ دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضم شدہ اضلاع مراد علی خان نے زعفران کی کاشت کا منصوبہ اور زیتون کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضم شدہ اضلاع مراد علی خان نے زعفران کی کاشت، اہمیت، بہترین پیداوار اور اس کے دیگر ضروریات پر اور زمینداروں کیلئے آسانی پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ باجوڑ اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ بعد میں ڈائریکٹر احمد سعید نے زیتون کے فوائد، عوامل اور پیداوار پر زمینداروں کیلئے تفصیلی ٹریننگ دی۔ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے زیتون کے پیداوار بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس پروگرام میں باجوڑ کے زمینداروں میں زیتون کے پودے بھی تقسیم کی گئی۔ آخر میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضم شدہ اضلاع مراد علی خان اور ڈائریکٹر احمد سعید نے محکمہ زراعت باجوڑ کے تمام فیلڈ سٹاف اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔ اور ہر قسم کی تعاون جاری رکھنے پر اکتفاء کیا۔
زعفران اور زیتون کے پیداوار ملک کے معیشت اور استحکام کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ڈائریکٹر محکمہ زراعت مراد علی خان
You might also like