آئی پی ایس کالج پھاٹک میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی نوررحمان صدر پین باجوڑ, سابقہ ADEO عبدالرحمان، اور مسیح اللہ فنانس سیکریٹری پین باجوڑ نے حالیہ ڈی آئی ٹی امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں مختلف شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کی. ائی پی ایس کالج کے ایم ڈی عبدالجبار نے ادارے کے کارکردگی اور اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی. صدر پین باجوڑ اور ADEO نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے۔مقررین نے مزید کہا کہ ائی پی ایس کالج 2006 سے باجوڑ کے طلباء کو اس میدان میں بھترین تعلیم دینے میں مصروف عمل ہے. اور اب تک سینکڑوں طلباء فارغ کرچکے ہیں اور وہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔
آئی پی ایس کالج پھاٹک میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
You might also like