ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کے ہمراہ ضلع باجوڑ خار میں قائم رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ٹی ایم اے خار محمد فیاض، تحصیلدار خار بخت جہان، چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے رمضان سستا بازار میں اشیاء خوردنوش کے سٹالز پر موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا انہو ں نے بازار میں آئے ہوئے لوگوں سے بھی انتظامات اور گورنمنٹ کی دی ہوئی سبسڈی پر اشیاء کی دستابی کے بارے میں پوچھا۔ لوگوں نے انتظامات کی تعریف کی اور ضلع انتظامیہ کے اس اقدام کو بھر پور سراہا ۔اس موقع پر ڈی سی باجوڑ نےلوگوں میں سبسڈی آٹا تقسیم کیاڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے ڈیلر کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک مقدس مہینے میں غریب اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ ان کو خریداری کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کے ہمراہ ضلع باجوڑ خار میں قائم رمضان سستا بازار کا اچانک دورہ
You might also like