پٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ زاہد کمال نے ناواگئ، عمرے اور لغڑئ رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ رمضان سستا بازار میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائے۔ اے سی نے ڈیلران پر واضح کیا کہ سستا بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی، معیار، مقدار اور نوٹیفائڈ نرخوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا. اس کے علاؤہ انھوں نے بازار میں گرانفروش قصائیوں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں پر چھاپے مارے۔ انھوں نے اشیائے خوردونوش کے اپ ڈیٹڈ نرخ نامے، معیار اور ایکسپائری چیک کیا۔ انھوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ نرخ نامے سے تجاوز، ایکسپائری، غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور گرانفروشی قانوناً ممنوع اور جرم ہے اور مرتکب دکانداروں پر بھاری جرمانہ، عائد کی جاسکتی ہے.
سسٹنٹ کمشنر ناواگئ زاہد کمال نے ناواگئ، عمرے اور لغڑئ رمضان سستا بازار کا دورہ
You might also like